شیخوپورہ ، زہریلا کھانا کھانے سے میاں بیوی جاں بحق بیٹا بیٹی زیر علاج
شیخوپورہ (بیورورپورٹ )شیخوپورہ میں جنڈیالہ شیر خان روڈ پر زہریلا کھانا کھانے سے بےہوش ہونے والے میاں بیوی ہسپتال میں دم توڑ گئے، بیٹا اور بیٹی سول ہسپتال میں زیرِ علاج ۔اہلِ خانہ کے مطابق حکیم مزمل اپنے گھر پر ادویات تیار کرتے تھے۔انہوں نے ایک دیگچی میں دوا تیارکی ،جس کے بعد گھروالوں نے اسی دیگچی میں چاول پکا کر کھا لئے۔چاول کھاتے ہی حکیم مزمل،ان کی اہلیہ نازیہ ،بیٹے مدثر اور بیٹی فاطمہ کی حالت غیر ہو گئی۔ریسکیو حکام نے چاروں کو سول ہسپتال منتقل کیا،جہاں سے تشویش ناک حالت میں حکیم مزمل اور ان کی اہلیہ کو میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔تاہم دونوں میاں بیوی جاں بر نہ ہو سکے۔مدثراور فاطمہ سول ہسپتال شیخوپورہ میں زیرِ علاج ہیں،جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
زہریلا کھانا