ایم ایم اے کی بحالی کی تمام کوششیں ناکام ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی میں ڈیڈلاک برقرار
کوئٹہ /جیکب آباد(اے این این ) جے یو آئی اور جماعت اسلامی میں ڈیڈ لاک برقرا ر، متحدہ مجلس عمل( ایم ایم اے )کی بحالی کےلئے کی جانے والی تمام کوششیں دم توڑ گئیں تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لےے کی جانے والی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوگئی ہیں، ایم ایم اے کی بحالی کے لئے جے یو آئی کے حافظ حسین احمد اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کی جانب سے کوششیں کی گئی تھی مگر دونوں رہنما اپنی پارٹی قیادت کو ایم ایم اے کی بحالی کے فیصلے پر آمادہ نہیں کرسکے، جمعیت علمائے اسلام (ف) مسلم لیگ نواز کے ساتھ مرکزی حکومت میں تو جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ساتھ حکومت کی اتحادی جماعت بنی ہوئی ہے ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی حکومتوں کو چھوڑنے پر آمادہ نہیں اور حکومتوں میں رہ کر متحدہ مجلس عمل کی بحالی کسی صورت ممکن نہیںکیونکہ دونوں جماعتوں نے ان جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہوا ہے جن سے ان کے نظریاتی اختلافات ہیں اور حکومتوں میں رہ کر اتحاد کی بحالی باتیں سود مند نہیں ہوسکتی ، ایم ایم اے میں شامل دیگر مذہبی جماعتیں بھی ان دونوں جماعتوں کی جانب سے دیکھ رہی ہیں کیونکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی کسی ایک جماعت کے بغیر ایم ایم اے کی بحالی سود مند ثابت نہیں ہوگی، ایم ایم اے کی بحالی میں روکاوٹ کی وجہ جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن پر ڈالی جارہی تھی مگر سراج الحق کے امیر منتخب ہونے کے بعد بھی ایم ایم اے کا بحال کا نہ ہونا ظاہر کرتا ہے کہ دونوں جماعتیں مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان بھی ایک ملاقات ہوئی تھی جس میں ایم ایم اے کو بحال کرنے کی باتیں زیر بحث آئی
ڈیڈ لاک برقرار