کشمیر رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہیں ، کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،حافظ سعید

کشمیر رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہیں ، کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

               لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے‘ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ بھارت خطہ میں امن چاہتا ہے تو آٹھ لاکھ فوج کو مقبوضہ کشمیر سے باہر نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ کارکنان ملک کے کونے کونے میں جاکر دعوت و تبلیغ کی سرگرمیاں سرانجام دیں۔ملک بھر میں جاری ریلیف سرگرمیوں کو مزید منظم کیا جائے۔ وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں جماعةالدعوة کے زیر انتظام کارکنان کی ایک نشست اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابوالہاشم، مولانا ادریس فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضہ کو 66برس گزر گئے لیکن وہ تمامتر فوجی وسائل جھونکنے کے باوجود مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی آئندہ وہ اپنے اس مذموم مقصد میں ان شا ءاللہ کامیاب ہو سکے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کا طویل عرصہ سے لازوال قربانیاں پیش کرنا قابل تحسین ہے۔تحریک آزادی کشمیر کو سبو تاژ کرنے کی بھارتی سازشیں ناکام ہو چکیں۔بھارت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بناکر نہیں رکھ سکتا۔
حافظ سعید


مزید :

صفحہ آخر -