ٹورنٹو،جہاز پر وائی فائی استعمال کرنا مسافر کو بہت مہنگا پڑا

ٹورنٹو،جہاز پر وائی فائی استعمال کرنا مسافر کو بہت مہنگا پڑا
ٹورنٹو،جہاز پر وائی فائی استعمال کرنا مسافر کو بہت مہنگا پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹورنٹو(نیوزڈیسک)لمبے ہوائی سفر کے دوران وقت گزارنے کے لئے مسافر فلمیں دیکھتے ہیں، کتابیں پڑھتے ہیں اور کچھ ائیر لائنز کی جانب سے انٹرنیٹ کی سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن اگر ان سہولیات کا بل لاکھوں میں آجائے تو نیند کا اڑ جانا یقینی ہی۔ ایسا ہی کچھ ایک کینیڈین بزنس مین کے ساتھ ہوا جسے پرواز کے دوران انٹر نیٹ استعمال کرنے پر 1200ڈالرز (ایک لاکھ 20ہزار روپے )کا بل بھرنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو کا شہری جریمی گوٹشے سنگا پور ائیر لائنز سے سفر کر رہا تھا اور اس دوران اس نے انٹرنیٹ کاس استعمال کرتے ہوئے کچھ فائلز اپ لوڈ کیں اور جب پرواز کے اختتام پر اس سروس کے استعمال کا بل تھمایا گیا تو اس کے ہوش اڑ گئے کیونکہ یہ بل اس کی سفری ٹکٹ سے بھی زیادہ تھا۔ مسافر نے سنگاپور ائیر لائنز پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اتنا انٹرنیٹ کا استعمال ہی نہیں کیا اور ائیر لائنز نے اسے غلط بل دیا ہے۔ اپنے بلاگ پر سنگا پور ائیر لائنز پر طنز کرتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ آپ دوران پرواز انٹر نیٹ استعمال کریں اور وہ بھی صرف 1200ڈالرز میں۔اس کا مزید کہنا ہے کہ دوران پرواز اس نے اپنی ای میل چیک کی اور چار ایم بی کی ایک فائل اپ لوڈ کی جبکہ اسے اتنا بڑا بل دے دیا گیا کہ وہ شکایت کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ سنگا پور ائیر لائنز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


مزید :

صفحہ آخر -