فیس بک نے صارفین کی زندگی آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک(نیوزڈیسک)صارفین سے مسلسل شکایات ملنے کے بعد فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹایم لائن میں آنے والے اشتہارات کی تعداد میں کمی کردی جائے گی۔ یہ فیصلہ جنوری سے نافذالعمل ہوجائے گااور کوئی بھی غیر ضروری پرموشنل اشتہارات صارف کی ٹائم لائن پر نمودار نہیں ہوں گی۔ادارے نے یہ فیصلہ صارفین کیطرف سے مسلسل شکایات ملنے کے بعد کیا۔ فیس بک نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ انہیں صارفین کی طرف سے شکایات ملی ہیں اور صارفین کی پرزور فرمائش پر فیس بک نے فیصلہ کیا ہے کہ اب لوگ صرف وہ پیجز دیکھیں گے جو ان کے فرینڈز نے لائیک کئے ہوں گے اور تمام ایسا مواد جو اشتہارات کی تعریف میں آتا ہے، ان میں کمی کر دی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں صارف فلٹرز بھی لگا سکے گا۔