لاہور کینال سے 25سالہ لڑکی کی تشدد شدہ نعش برآمد

لاہور کینال سے 25سالہ لڑکی کی تشدد شدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)لاہور کینال سے 25سالہ لڑکی کی تشدد شدہ نعش برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ مصطفٰی ٹاؤن کے علاقہ سے شہریوں کو نہر میں تیرتی ہوئی ایک 25سالہ لڑکی کی نعش نظر آئی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے پولیس کے مطابق نعش پر تشدد کے نشانات واضح ہیں اور کسی نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -