بھاٹی گیٹ ، نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 60سالہ شخص کو ہلاک کر دیا
لاہور(کرائم سیل)بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نوسربازوں نے زہریلی اچیاء کھلا کر 60سالہ شخص کو ہلاک کر دیا،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مقامی افراد کو کوڑے کے ڈھیر سے ایک 60سالہ شخص کی نعش نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پر موت کی وجہ زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مار ٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔