شادمان، نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 20سالہ نوجوان زخمی ہوگیا
لاہور(کرائم سیل)شادمان کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 20سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق شادمان چوک پر گزشتہ روز نامعلوم افراد نے 20سالہ نوجوان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے اور اسے سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نوجوان سے بھی ایک پستول برآمد ہوا ہے۔