شیخوپورہ: نوجوان امیدوار کی جگہ بیٹھ کر پیپر دیتے ہوئے پکڑا گیا، مقدمہ درج
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں انٹر میڈیٹ کے امتحانی مرکز میں ایک نوجوان عظیم احمد امیدوار محمد عثمان کی جگہ بیٹھ کر پیپر دیتے ہوئے پکڑا گیا سٹی اے ڈویژن پولیس نے امتحانی مرکز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ظفر اقبال سلہریا کی رپورٹ پر دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔