شادمان کے علاقے سے تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص جاں بحق ہو گیا
لاہور(کرائم سیل)تھانہ شادمان کی حدود سے دو روز قبل تشویشناک حالت میں ملنے والا شخص گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق 60سالہ محمد ہدایت دو روز قبل شدید بیمار حالت میں دو روز قبل ریسکیو اہلکاروں کو سڑک کنرے ملا تھا جس پر انہوں نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن وہ ایک روز تک ہسپتال میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ متوفی کس علاقہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔