ریسکیو 1122 نے ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کاعالمی دن منایا

ریسکیو 1122 نے ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کاعالمی دن منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے گزشتہ روز پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کاعالمی دن منایا دن کو منانے کامقصد ٹریفک حادثات کے متاثرہ افراد کی یاد کو تازہ کرنا ہوتاہے اور ساتھ ہی ساتھ ان ایمرجنسی سروسز، پولیس اور کمیونیٹیزیامیڈکل پرفیشنلزکوخراجِ تحسین پیش کرناہوتاہے جو روڈ ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کی اموات جیسے حادثات یازخمی افراد کوابتدائی طبی امداد کی صورت مدد فراہم کرتی ہیں۔اس حوالے سے ڈائر یکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر ر ضوان نصیر نے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہریوں میں شعوراجاگرکریں تاکہ وہ ان حادثات سے بچاؤ جیسے اقدامات کریں اور ہمیں اس دن کے موقع پریہ عہد کرناہوگاکہ ہم نوجوانوں میں شرحِ اموات کاسبب بننے والی اس بڑی وجہ کوکم کرناہوگااور اس کے لئے ہمیں منظم حکمتِ عملی پرعملدرآمد کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے نوجوان اسکا شکار بن رہے ہیں جو کہ ہمارے وطن عزیز پاکستان پر بہت بڑے معاشی بوجھ کی وجہ بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادراہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 1.3ملین لو گ سالانہ اموات کا شکار ہوتے ہیں اور 50 ملین لوگ سالانہ روڈ ٹریفک حادثات کی وجہ سے معذور ہوجاتے ہیں اور 90% حادثات کم آمدنی اور درمیانی آمدنی والے ممالک مثلاً پاکستان جہاں دُنیا کے صرف48فیصد رجسٹرڈ گاڑیاں پائی جاتی ہیں ،میں واقع ہوتیں ہیں۔

مزید :

علاقائی -