قصور: ڈکیتی ،چوری اور راہزنی میں لوگ مال و زر سے محروم
قصور(بیورورپورٹ)قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،موبائل فنو اور موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق کچہری چوک پیٹرول پمپ کے قریب بابا جھل کے پان سگریٹ کے کھوکھا کے تالے توڑ کر چور دو لاکھ سے زائد کی نقدی رقم،اوردیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔علامہ اقبال روڈ پتو کی کے قریب محمد یہ سنٹر کے باہر کھڑی ہوئی اعجاز احمد کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لے گئے۔اسی طرح چونیاں کے نواح امیر کوٹ نہر کے قریب ناکہ زن ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد امین کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فون ،نقدی رقم،اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔