قلعہ کالروالہ :29اشتہاری ، 9 مفروراور دیگر جرائم پیشہ گرفتار
قلعہ کالروالہ (نامہ نگار ) آرپی او گوجرانوالہ سید دلاور عباس کی ہدایت پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد گوہر نفیس کی قیادت میں ڈی ایس پی سرکل پسرور شیخ شاہد اکرام نے تحصیل بھر میں کریک ڈاؤن کرکے 29اشتہاری مجرمان ، 9عدالتی مفرور ، ایک ڈکیت گینگ اور دیگر جرام پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 11لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ 5موٹرسائیکلیں ، موبائل فون ، منشیات اور ناجائز اسلحہ کی گھیپ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل پسرور شیخ شاہد اکرام نے تحصیل بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پولیس نفری کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے 29اشتہاری مجرمان ، 9عدالتی مفرور ، ایک ڈکیت گینگ اور دیگر جرام پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 11لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ 5موٹرسائیکلیں ، موبائل فون، چرس 360گرام ، شراب 23بوتلیں ، بھوکی 6کلو 220گرام ، پسٹل 14، ایک رائفل ، ایک ریوالور اور سینکڑوں گو لیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔