نواب ٹاؤن ، پولیس اہلکاروں کیخلاف ڈکیٹی کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم سیل)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں پر ڈکیٹی کا مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن میں شہر ی جنید نے درخواست دائر کی کہ اس کو محافظ مبشر اور اشفاق نے گزشتہ روز گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ہے جس پر پولیس نے دونوں محافظوں کو گرفتار کر کے تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔