ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان گرفتار
صفدرآباد (تحصیل رپورٹر) صفدرآباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ایس ایچ او صفدرآباد ملک محمد شبیر نے محمد رشید سب انسپکٹر، ناصر علی ، محمد ظفر ، میاں ارشد اے ایس آئی کے ہمراہ چھاپہ مار کر صفدر آباد پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان آفتاب ، خالد جبکہ تھانہ سٹی سانگلہ ہل کو مطلوب ارشد کو گرفتا کر لیا ہے یاد رہے کہ آفتاب اور خالد نے اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ ڈھاباں خورد کے علی حسن ڈوگر اور اس کے ساتھیوں سے 28500 روپے نقدی اور موبائل وغیرہ سے چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔ صفدرآباد پولیس نے جدوجہد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔