حافظ آباد: محنت کش کوپولیس تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں 7اہلکاروں پر مقدمہ درج

حافظ آباد: محنت کش کوپولیس تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں 7اہلکاروں پر مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے غریب نوجوان کے مقدمہ میں ملوث تھانہ صدر کے ایس ایچ او علی اکبر چٹھہ،سب انسپکٹر احد تارڑ سمیت جن 7ملازمین کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس دو روز گزرنے کے باوجود ان ملزمان میں سے کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار رنہ کرسکی ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کے پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ ساتھ بعض بااثر سیاسی شخصیات بھی مذکورہ مقدمہ قتل کے ملزمان کو بچانے کے لئے متحرک ہوچکی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ متوفی ذولفقار بھٹو غبارے فروخت کرکے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی گزر اوقات کرتا تھا۔پولیس تھانہ صدر نے اسے مبینہ طور پر نشہ فروخت کرنے کے الزام میں بغیر گرفتاری ڈالے ٹارچر سیل میں رکھ کر اسقدر تشدد کیا کہ وہ بالآخر دم توڑ گیا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما چوہدری نجیب الرحمن نے حکومت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب محنت کش ذوالفقار کی ہلاکت میں ملوث ایس ایچ او علی کبر چٹھہ سمیت تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایاجائے اور مظلوم خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -