چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی ،موبائل فونز،موٹرسائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ذرائع کے مطابق تھانہ جوہرٹاؤن کے علاقہ 329-g1 میں موجود خالی کوٹھی میں گزشتہ روز دو چور داخل ہوئے جس پر گلی میں سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ محمد لطیف کو شک پڑا اور اس نے کوٹھی میں داخل ہو کر انہیں پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔مقامی افراد نے زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ساندہ کے علاقہ مین 2ڈاکوؤں نے شہری اجمل کو گن پوائنٹ پو روک کے اس کے قبضہ سے 10ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ لیے،ملت پارک کے علاقہ میں کریانہ سٹور سے چوروں نے ہزاروں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ستوکتلہ کے علاقے پی سی ایس آئی آر سوسائیٹی میں ڈاکوؤں نے سلیم کے گھر سے 7لاکھ ،مانگا منڈی میں رحمت کے گھر سے 6لاکھ ،ملت پارک میں طارق کے گھر سے 8لاکھ ،کاہنہ میں شوکت کے گھر سے 5لاکھ ،ڈیفنس بی میں ساجد کے گھر سے 6لاکھ اور مصری شاہ کے علاقے میں ریاض الدین کے گھر سے 4چار لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔راوی روڈ پر شہری سلیم کے گھر کے باہر سے اس کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔باغبانورہ کے علاقہ بستی موڑ پر 3ڈاکوؤں نے شیخ زید سٹور سے 3لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہو گئے۔گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں شہری سجاد اور اس کی اہلیہ سے ڈاکوؤں نے 6لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل فونز لوٹ لیے،فیصل ٹاؤن اکبر چوک پر شہری منظور اور اس کے اہل خانہ سے ڈاکو 4لاکھ کے زیورات اور 40ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔شادباغ ،اچھرہ ،گلبرگ،نشتر کالونی ،کوٹ لکھپت ،ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن ،سمن آباد ،شاہدرہ ،مصطفی ٹاؤن اور شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے ،ڈیفنس اے ،سول لائن ،شادمان اور مسلم ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن ،غالب مارکیٹ ،برکی اور مناواں کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -