لبرٹی مارکیٹ ، تیز رفتار کا رنے ٹکر مارکے طالب علم کو زخمی کر دیا

لبرٹی مارکیٹ ، تیز رفتار کا رنے ٹکر مارکے طالب علم کو زخمی کر دیا
لبرٹی مارکیٹ ، تیز رفتار کا رنے ٹکر مارکے طالب علم کو زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)لبرٹی مارکیٹ کے علاقہ میں تیز رفتار کا ر ڈرائیورنے ٹکر مار کر یونیورسٹی کے طالب علم کو ز خمی کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گیا۔زخمی کو ریسکیو نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے مر ہم پٹی کے بعد اس کو فارغ کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق اچھرا کا رہا ئشی محسن بی اے کا طالب علم ٹیوشن پڑھنے کے لیے جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کا ر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محسن شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مر ہم پٹی کے بعد اس کو گھر جا نے کی اجازت دے دی ۔زخمی طالب علم کے باپ ظہور کا کہنا تھا کہ میر ا بیٹا پڑھنے کے لیے جا رہا کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔اللہ کا شکر ہے کہ میرے بیٹے کی زندگی بچ گئی۔

مزید :

علاقائی -