بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب سے کارکنوں میں نیا جوش پیدا ہوا ،زاہد ذوالفقار
لاہور ( پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار سیکرٹری جنرل رانا اشعر نثار زونل صدر شیخ عرفان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا یہ یوم تاسیس سیاست اور جمہوریت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ملکی سیاست اور پارٹی کے لئے ایک نیا رخ متعین کرے گا اور پیپلزپارٹی بھرپور طاقت کیساتھ ابھرے گی بلاول بھٹو زرادری کے دورہ پنجاب سے کارکنوں میں نیا جوش جذبہ پیدا ہوا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 154 لاہور میں نئے نامزد ہو نے والے سیکرٹری اطلاعات خواجہ ماہ عالم کے نوٹیفیکشن تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب میں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید خالد بخاری ، پیپلز پارٹی لاہور کے سابق میڈیا ایڈوائزر ایس ایم فیروز ہدی پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر شہباز خان دورانی ،زونل سیکرٹری جنرل نعیم رضا ، صدر یونین کونسل 138 حاجی امین ،معروف لیبر رہنما رانا عبدالشکور ، علاوہ یونین کونسل کے صددور سیکرٹری جنرل دیگر عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی تقریب میں نئے نامزد زونل سیکرٹری اطلاعات خواجہ ماہ عالم کو پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار سیکرٹری جنرل رانا اشعر نثار زونل صدر شیخ عرفان،پیپلز لیبر بیوروں پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید خالد بخاری ،پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر شہبازخان دورانی ،زونل سیکرٹری جنرل نعیم رضا نے نو ٹیفیکشن دی