انتظامی اختیارات کے حوالے سے ریونیو بورڈ کے سروس سنٹر انچار ج کا اجلاس

انتظامی اختیارات کے حوالے سے ریونیو بورڈ کے سروس سنٹر انچار ج کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو کے زیر نگرانی کام کرنے والے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ انتظامیہ سے گزشتہ دنوں انتظامی اختیارات کی ڈویژن ،ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر منتقلی کے اقدامات نے نوٹیفکیشن سے متاثر ہونے والے باغیوں کو بغاوت کرنے پر آمادہ کر دیاصوبہ بھر کے سروس سنٹر انچارج کی فیصل آباد کے ہوٹل میں میٹنگ ،جاری کردہ نوٹیفکیشن پر اپنے تحفظات کےلئے (پی ڈی) پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب کو بریفنگ کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا،نوٹیفکیشن کو ہر حال میں واپس لینے پر اتفاق رائے قائم کی گئی ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی 11نومبر کو جاری کردہ چٹھی کے اثرات عیاں ہو گئے پنجاب بھر کے سروس سنٹر انچارج کی بے چینی ٹل نہ سکی، مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی جاری کردہ چٹھی نمبری 107/14میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سنٹر انچارج صاحبان کی ٹرانسفر ،پوسٹنگ سے لیکر مانیٹرنگ ،حاضری اور شکایات کی صورت میں کاروائی کرنے تک کے اختیارات پی ایم یو سے لیکر ڈویژن سطح پر کمشنرز ،ڈسٹرکٹ سطح پر ڈسٹرکٹ کلکٹر اورتحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان تک منتقل کر دیئے گئے ہیں جن کی اطلاعات سے پی ایم یو کے سروس سنٹر انچارج صاحبان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور وہ پی ایم یوکی ایک مخصوص لابی سے محروم ہونے کے بعد بغاوت کرنے کی تیاری میں ہیں ،ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر کے سروس سنٹر انچارج نے فیصل آباد کے ایک ہوٹل میں خفیہ میٹنگ کی ہے جس میں اپنے سروس سنٹر سٹرکچر ،مستقل کئے جانے ،پرموشن پالیسی ،اختیارات اور موجودہ حالات میں درپیش خدشات کا کھلم کھلا اظہار کیا گیا اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈ ویژن ،ڈ سٹرکٹ اور تحصیل سطح پر منتقل کئے جانے والے اختیارات کے حوالے سے ایک بریفنگ نوٹ تیار کیا گیا ہے جس کو پروجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب عرفان الہی کے سامنے بیان کیا جائے گا سروس سنٹر انچار ج صاحبان کی اس میٹنگ میں نوٹیفکیشن کو ہر حال میں واپس لئے جانے پر اتفاق رائے قائم کی گئی، دوسری جانب سروس سنٹر انچارج صاحبان کے مطابق فیصل آباد میں کی جانے والی میٹنگ کوئی باغیوں کا ایجنڈ ہ نہیں اور نہ ہی کسی بغاوت کی تیاری ہے بلکہ اپنے سروس سٹرکچر ،پرموشن پالیسی ،مستقل کئے جانے اور اختیارات کے حوالے سے صحیح معنوں میں معلومات لینا ہے۔