وزیر اعلیٰکی قیادت میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی ابو ذرغفاری

وزیر اعلیٰکی قیادت میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگ جاری رہے گی ابو ذرغفاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ابو ذرغفاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شر یف کی قیادت میں غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کے لئے جنگ جاری رہے گی۔ بجلی کے منصوبوں پر عملدر آمد ہوگا اورملک میں بجلی آئے گی،عام آدمی کی حالت بدلے گی۔انہوں نے کہاکہ ضلع حافظ آباد میں 10572سیلاب متاثرین کو61کروڑ روپے کی مالی امداد دی جاررہی ہے ۔پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اورآبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی اورجب تک آخری متاثرہ شخص اپنے گھر میں دوبارہ آباد نہیں ہوجاتا تب تک پنجاب حکومت کام جاری رکھے گی۔ابو ذرغفاری نے کہا کہ امداد کی تقسیم کیلئے شفاف نظام وضع کیاگیا ہے ۔متاثرین کی شکایات کے ازالے کے لئے تمام متاثرہ اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اوران کمیٹیوں میں اچھی شہرت رکھنے والے (ر) ججز،سرکاری ملازمین اورمعززین علاقہ کو شامل کیا گیا ہے ۔کسی بھی شکایت کی صورت میں متاثرین ان کمیٹیوں سے رابطہ کرسکتے ہیں جو فوری طورپر ان کی شکایات کا ازالہ کریں گی۔