ملکی استحکام کےلئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا، مولاناعبدالرب امجد

ملکی استحکام کےلئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا، مولاناعبدالرب امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام (س) نے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے اسلام کا نظام عدل نافذ کرنا ہوگا،اداروں کا آپس میں تصادم ملک وقوم کے لئے سنگین خطرہ ہے،پاکستان کسی بھی قسم کے غیر آئین اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں، تھرپارکردرحقیقت موت کی وادی بن چکا ہے،،حکومت سندھ تھرکے معاملے کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے انسانی جانوں کے مزید ضیاع کوروکے۔ان خیالات کا اظہار جے یوآئی (س) لاہور کے امیرمولاناعبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین، قاری واحد بخش ،عبدالروف ربانی مولانا محمد ایوب، مولانامحمدنواز سندھو سمیت دیگرعلماءومشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ملکی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت دانشمندانہ فیصلے کرے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قیام امن کی خاطر مذاکراتی عمل جتنی جلدی مکمل ہوگاسازشیں کرنے والے عناصر اتنی ہی جلدی ناکام ہوجائیں گے۔