پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کواپنا نجات دہندہ تصور کررہی ہے، محمد جمیل

پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کواپنا نجات دہندہ تصور کررہی ہے، محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین سیاسی لیڈر بن چکے ہیں انہیں ریاستی ہتھکنڈوں کے ذریعے دیوارسے لگانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو نہ رہے گا بانس اور نہ ہی بجے کی بانسری، پارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حزب اقتدار اورحزب اختلاف نے باہمی گٹھ جوڑ سے قومی وسائل پر پنجے گاڑ رکھے ہیں جو عوام اور جمہوریت کیخلاف گھناو¿نی سازش ہے،پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کواپنا نجات دہندہ تصور کررہی ہے ۔انہوں نے کہاعمران خان کے جلسوں میں خلق خداکی بھرپورشرکت ملک میں سیاسی تبدیلی کا گرین سگنل ہے ،
مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی مل کر بھی پی ٹی آئی کا سامنا کرنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آرہے،پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی جماعتیں اگر واقعی ملک اور جمہوریت سے مخلص ہیں تو 11مئی 2013کے عام انتخابات میں ہونیوالی تاریخ ساز دھاندلیوں کو منظر عام پر لانے کیلئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں اورالیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کیلئے تمام مصلحتوں سے بالا تر ہوکر مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔