معاشرے کے خصوصی افرادہمارے حسن سلوک کے مستحق ہیں، مخدوم ارشاد

معاشرے کے خصوصی افرادہمارے حسن سلوک کے مستحق ہیں، مخدوم ارشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)حکیم حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے کہا ہے کہ معاشرے کے خصوصی افرادہمارے حسن سلوک کے مستحق ہیں ان کااحساس محرومی دورکرنا اوران کی بنیادی ضروریات کاخیال رکھنا ہرنارمل انسان کااخلاقی اورانسانی فرض ہے۔ ہم حکیم حاجی عبدالطیف ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے خصوصی افراد کی بحالی اوربہبود کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ہمارا مثبت رویہ خصوصی افرادکومعاشرے کامفیدشہری بناسکتاہے وہ حکیم حاجی محمدرفیق کی صدارت میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ پروفیسر حکیم مخدوم ارشاد نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کی پوشیدہ صلاحیتوں کواجاگر جبکہ انہیں اپنی توانائیوں کودرست سمت استعمال کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیاکرناریاست کافرض ہے۔
سپیشل افرادکیلئے کام کرنیوالے ریاستی ادارے ناکافی اورجدیدسہولیات سے عاری ہیں حکیم حاجی محمدرفیق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہرانسان کوکسی نہ کسی خصوصی صلاحیت اورقابلیت سے ضرورنوازاہے لہٰذاءخصوصی افرادکوہرسطح پربھرپورنمائندگی دی جائے ورنہ ان کی صلاحیتیں زنگ آلودہوجانے کاڈر ہے۔