حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک مسائلستان بن گیا ، یاسر گیلانی
لاہور )جنرل رپورٹر (تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ہے مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں مبشر یعقوب اور UC-4 کے عہدےداران اعظم ورک، میاں اظہر محمود، عاصم ریاض، عدنان سہیل، لعل خان، حاجی سفارش ورک، امین مغل، سیف اللہ خان، راز خان، امیر خان، عاصم ورک ایڈووکیٹ، میاں صفدر، بوٹا مسیح، حاجی نذیر، حیدر گجر، رضوان اعوان، شیخ یاور اور جمشید چوہدری کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بین الاقوامی سطح پر ملک کا تشخص بحال کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت میں قیادت کا فقدان ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی، یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف حکمرانوں سے استعفوں کا مطالبہ کر رہی ہے حکمرانوں کے استعفے ہی عوام کے لئے بہتر ثابت ہوں گ