عبدالسلام اعوان امیدوار ممبر پنجا ب بار کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، اشرف واہلہ
لاہور(پ ر) چودھری محمد اشرف واہلہ ایڈووکیٹ سابقہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، میاں شاہ عباس نائب صدر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن پاکستان، اکرم قریشی، ایم طاہر اسلم قریشی نے عبدالسلام اعوان ایڈووکیٹ کو امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور وکلاءکی فلاح وبہبود کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عبدالسلام اعوان امیدوار ممبر پنجاب بار کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ وہ وکلاءخصوصاً نوجوان وکلاءکے لئے تحقیق کے میدان میں عملی اقدامات کرتے ہوئے قانون سازی کروائیں گے۔