امام حسینؓ حریت پسندوں اور انقلاب لانے والوں کےلئے روشنی کا مینار ہیں، پیر اعجاز ہاشمی

امام حسینؓ حریت پسندوں اور انقلاب لانے والوں کےلئے روشنی کا مینار ہیں، پیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ حریت پسندوں اور انقلاب لانے والوں کے لئے روشنی کا مینار ہیں جنہوںنے آمریت اور ملوکیت کے خلاف شہادت پیش کرکے اپنے نانا کا دین بچالیا ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ انوار مدینہ کاہنہ میں پیغام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی، قاری زوار بہادر، جاوید اختر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پیر اعجا ز ہاشمی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے شہادت دے کر اسلام کو زندہ کردیا آنجہانی افریقی رہنما نیلسن منڈیلہ کی نسلی امتیازات کے خلاف جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ امام حسین ؓ پسی اقوام کے لئے روشنی کا مینار ہیں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ کسی غیر ملکی شہری کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں ہوسکتی۔ انہوںنے واضح کیا کہ
کسی ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر اہل سنت توہین رسالت قانون میں کسی ترمیم کو برداشت نہیں کریں گے۔