حکومت راہ راست پرآجائے ، راست اقدام پرمجبور نہ کرے، اشرف بھٹی

حکومت راہ راست پرآجائے ، راست اقدام پرمجبور نہ کرے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہو(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت راہ راست پرآجائے ، راست اقدام پرمجبور نہ کرے ۔حکمران عوام کے جذبات سے کھیلنا بندکریں ،حکمران بھائیوں کافوکس بیرونی دوروں پر ہے جبکہ مہنگائی نے عوام کومرنے مارنے پرمجبورکردیا ۔شریف برادران کے اقتدارمیں آنے سے مزدوروںاورکسانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔مجرمانہ سرگرمیوں اورخودکشی کے واقعات کابڑھنا ہوشربامہنگائی کاشاخسانہ ہے حکمران بتائیں ا نہوں نے مہنگائی کے سدباب اورعوام کوروزگارکی فراہمی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔جس وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کااپناسرمایہ اپنے ملک میں نہیں بلکہ بیرون ملک ہے وہ بیرونی سرمایہ کاروں کوکس طرح پاکستان میں انوسٹمنٹ کرنے پر آمادہ کرسکتے ہیں۔وہ قینچی امرسدھو پرایک کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اناڑی کپتان کنٹینر پرکھڑے ہوکر جبکہ نااہل حکمران اپنے تخت پربیٹھ کرجھوٹ بول رہے ہیں ،دونوں طرف سے عوام کوبیوقوف بنایاجارہا ہے ۔
پیپلزپارٹی کے قائدین عوام کے دکھ سکھ میں شریک اوران کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف معاشی ویژن بری طرح ناکام ہوگیا ،کشکول توڑنے کا دعویٰ توکیا گیا مگر حقیقت میں دونوں بھائیوں کے ساتھ ساتھ ان کے وزیروں اورمشیروں نے بھی اپنے ہاتھوں میںایک ایک کشکول اٹھایا ہوا ہے ۔پاکستان نے نہیں مگر حکمران خاندان نے معاشی طورپرضرورترقی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محلات میں قیام پذیرحکمران ناداراورمفلس شہریوں کادرداورکرب نہیں سمجھ سکتے ۔