گجر برادری کے چیئرمین محمد اکرم کا چودھری رحمت علی کو خراج عقیدت، یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے کامطالبہ
لاہور(پ ر) گجر برادری کے چیئرمین محمد اکرم نے پاکستان کا نام تجویز کرنے والے رہنما چودھری رحمت علی کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے ایک تقریب میں قیام پاکستان کے لئے چودھری رحمت علی کی جدوجہد اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یوم پیدائش سرکاری طور پر منایاجانا چاہیے۔