ون ویلنگ روکنے کیلئے پولیس ٹاسک فورس بنائے، ناصراقبال

ون ویلنگ روکنے کیلئے پولیس ٹاسک فورس بنائے، ناصراقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ، صدربلوچستان کامران خان بازئی ،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صدورپنجاب مہرمحمدسلیم، شیخ طلال امجد ، میاں ذوالفقار راٹھور،صدر اوکاڑہ سیّداعجازگیلانی اورصدرشیخوپورہ عمران حیدر نے کہا ہے کہ ون ویلنگ روکنے کیلئے خصوصی پولیس ٹاسک فورس بنائی جائے۔نوجوانوں کو خونیں کھیل سے روکناخالی وارڈنزکے بس کی بات نہیں ،آئی جی پنجاب اورسی سی پی اولاہورسمیت ریاستی ادارے اپنااپناکلیدی کرداراداکریں۔ون ویلنگ کی آڑمیں قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ناقابل برداشت ہے۔اس قسم کی اموات پرخاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی ۔ون ویلنگ ہرگز تفریح نہیں لہٰذاءون ویلرز کیخلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت قانونی کاروائی اشدضروری ہے۔صرف سزاکے ڈر سے یہ ر ک سکتے ہیں ۔اپنی زندگی سے کھیلنا اوردوسروں کی زندگی داﺅپرلگانا ایک سنگین جرم ہے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالے لاہورکی شاہراہوںتک محدود نہیں رہے بلکہ تقریبا ً ہرشہر میں ون ویلرز دندناتے پھرتے ہیں۔ون ویلنگ کے دوران حادثات اوراموات روزکا معمول ہیں مگر ان میں سے ہرواقعہ میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پرون ویلنگ کودیکھتے ہوئے اب سائیکل سواربچے بھی اس خونیں مہم جوئی کاحصہ بن رہے ہیں۔ماں باپ کوبھی اپنے بچوں کی جان بچانے اورانہیں اس خطرناک شوق سے روکنے کیلئے ان پرنگاہ رکھنا جبکہ ان کی تربیت کرناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحت مندتفریحی سرگرمیوں کوفروغ دیا جائے ورنہ ہمارانوجوان طبقہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ون ویلنگ سمیت دوسری خطرناک سرگرمیوں میں پڑ تار ہے گا۔ ہمارے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں جان کی بازی لگانے سے روکناپولیس سمیت ریاستی اداروں کافرض ہے۔