حکومت مالیاتی استحکام کے حصول کیلئے درست سمت کی جانب گامزن ہے، ارجمند مقصود

حکومت مالیاتی استحکام کے حصول کیلئے درست سمت کی جانب گامزن ہے، ارجمند مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے نائب صدر ارجمند مقصود نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی مانیٹری پالیسی کو حکومت کی بہتر کارکردگی کا آئینہ قرار دیا ہے، مانیٹری پالیسی کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مہنگائی کم ہو کر 5.8ہو گئی ہے جبکہ غذائی اشیاء کی بھرپور رسد اور تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ملک کے لئے ایک نیک شگون ہے جبکہ اخراجات اور قرض لینے کے کے موجودہ طریقہ کار سے لگتا ہے حکومت مزید مالیاتی استحکام کے حصول کے لئے درست سمت کی جانب گامزن ہے ، ارجمند مقصود نے کہا کہ حکومت کو انرجی بحران ورثے میں ملا جس پر قا بو پانے کے لئے موجودہ حکومت نے درجنوں سستی توانائی کے لئے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کے نتائج بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔   نہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی میں س حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضوں کے حصول میں کمی کے باعث پرائیویٹ سیکٹر میں مزید قرضوں سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، انہوں نے دھرنوں کی سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ مخالفین ملک میں صنعت و تجارت کی ترقی کے لئے جاری منصبوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ ہے اور خود کو عوام کا ہمدرد بھی کہتے ہیں تاہم عوام نے انکی منفی سیاست یکسر مسترد کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ خراب حالات کے باوجود موجودہ حکومت نے اپنی بہترین پالیسوں کی وجہ سے ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا جبکہ اسٹیٹ بینک نے حکومت کی بہتر پالیسیوں سے اچھے اثرات مرتب ہونے بارے مانیٹری پالیسی میں واضح طور پر بیان کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاجر برادری ہر مشکل وقت میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے