بھارتی مسلح افواج مظلوم کشمیریوں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی:طارق احسان
لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کہا ہے کہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے اور 2 کروڑ مظلوم اور محکوم کشمیریوں کو بھارتی غاصب افواج کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کےلئے پاکستانی نوجوان یوتھ فورم فار کشمیر کے پلیٹ فارم سے منظم اور بھرپور جدوجہد کا آغاز کر چکے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کےلئے 1 ملین دستخطی مہم فیصلہ کن آواز بن کر ابھرے گی اور ہم سوئی ہوئی اقوام متحدہ کو جگانے کےلئے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے دن نیویارک اور جنیوا میں عالمی اداروں کے بند دروازے کھولنے کےلئے بھرپور آواز بلند کریں گے۔ طارق احسان غوری نے کہا کہ 1 ملین دستخطی مہم زور و شور سے
جاری ہے اور یوتھ فورم فار کشمیر کے سینکڑوں رضا کار یونیورسٹیوں /کالجوں اور دیگر اداروں میں جا کر کشمیریوں کی حمایت میں عوامی رائے اور حمایت حاصل کرنے کےلئے دستخط لے رہے ہیں جو 5 فروری کو اقوام متحدہ کے مبصرین کے حوالے کیے جائیں گے۔