کراچی میں انسداد پولیو مہم تاخیر کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جاری انسدادپولیو مہم تیسرے روز تاخیر کا شکار ہے ، کئی علاقوں میں سیکیورٹی اہلکار اور رضاکار نہیں پہنچ سکے ۔ تفصیلات کے مطابق تیسرے روز ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلائے جانے ہیں لیکن سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لانڈھی اور بلال ٹاﺅن سمیت کئی علاقوں میں رضاکارٹیمیں نہیں پہنچ سکیں ۔