خیبرایجنسی میں انسدادپولیو مہم شروع،لنڈی کوتل کے پولیو ورکرز کا حصہ لینے سے انکار، سیکیورٹی سخت

خیبرایجنسی میں انسدادپولیو مہم شروع،لنڈی کوتل کے پولیو ورکرز کا حصہ لینے سے ...
خیبرایجنسی میں انسدادپولیو مہم شروع،لنڈی کوتل کے پولیو ورکرز کا حصہ لینے سے انکار، سیکیورٹی سخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں انسدادپولیو مہم شروع ہوگئی ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم لنڈی کوتل کے پولیو ورکرز نے مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا، باڑہ میں آپریشن کے باعث مہم موخرکردی گئی تاہم بچوں کو کیمپوں میں انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔
لنڈی کوتل اور دیگر علاقوں میں تین روزہ انسدادپولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس دوران ایک لاکھ ستائیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم درجنوں والدین نے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔
انسدادپولیو مہم کے موقع پر چوبیس سوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو قطرے پلائیں گی جبکہ تین ہزار سیکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں ۔
دوسری طرف لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ کرمنا، درگئی ، لچھا اور برگ کے پولیو ورکرز نے انسدادپولیومہم میں حصہ لینے سے انکارکرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ دس مہم کا معاوضہ نہیں دیاگیا۔