نیب کے آٹھ افسران کی ترقیاں و تقرریاں چیلنج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میںقومی احتساب بیورو(نیب) کے آٹھ افسران کی تقرری وترقیاں چیلنج کردی گئی ہیں ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ ڈی جی نیب لاہور کو غیرقانونی طورپر نیب میں ضم کیاگیاہے اور آٹھ افسران چودہ سال سے مراعات اور تنخواہیں لے رہے ہیں ۔ ترقیاں و تقرریاں چیلنج ہونیوالے افسران میں ڈی جی راولپنڈی ، ڈی جی خیبرپختونخواہ اور ڈی جی آپریشنزشامل ہیں ۔