قطرکی حکومت کا آئندہ سال نئے لیبر قوانین متعارف کرانے کا اعلان

قطرکی حکومت کا آئندہ سال نئے لیبر قوانین متعارف کرانے کا اعلان
قطرکی حکومت کا آئندہ سال نئے لیبر قوانین متعارف کرانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ویب ڈیسک) قطرکی حکومت نے آئندہ سال کے اوائل تک نئے لیبر قوانین متعارف کرانے کا اعلان کردیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022ءمیں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ مقابلوں کیلئے سٹیڈیمز اوردیگر تنصیبات کی تعمیر میں غیرملکی کارکنوں کے استحصال پرمبنی رپورٹوں کی اشاعت کے بعد قطر حکومت پر نئے لیبرقوانین کے نفاذ کیلئے دباﺅمیں خاصا اضافہ ہواہے۔ قطرکی وزارت محنت و سماجی امور نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ”کفالہ نظام“ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اورآئندہ سال کے اوائل تک اس ضمن میں حتمی اقدامات یقینی ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -