محکمہ انرجی کاکارنامہ ، گھروں میں سولر پینلز دینے کا منصوبہ ’گول‘ہوگیا

محکمہ انرجی کاکارنامہ ، گھروں میں سولر پینلز دینے کا منصوبہ ’گول‘ہوگیا
محکمہ انرجی کاکارنامہ ، گھروں میں سولر پینلز دینے کا منصوبہ ’گول‘ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے بجلی کی کھپت کو کم کرنے اور بجلی بحران کو کم کرنے کیلئے گزشتہ سال بنائے گئے منصوبے کے تحت غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے لاہوریوں کو گھریلو استعمال کیلئے سولر پینلز دینے تھے لیکن محکمہ انرجی کے تھنک ٹینکس نے غریب شہریوں کو سولر پینل دینے کے منصوبے کو گول کرکے اسے کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے مطابق حکومت کی طرف سے شہریوں کے گھروں میں مفت سرکاری سولر پینلز کی تنصیب کرکے بعد ازاں ماہانہ بنیادوں پر اقسان میں سولر پینل کی قیمت صارفین سے وصول کی جانی تھی۔ محکمہ انرجی کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس منصوبے کا نام بھی ”پرووین آف سولر پینلز ٹو ہاﺅس ہولڈز بیلودی پاورٹی لائن“ رکھا گیا اور اسی نام سے منصوبے کیلئے ساڑھے 3 ارب روپے سے زائد رقم بھی مختص کرائی گئی لیکن غریب شہریوں کو گھروں کیلئے سولر پینل دینے کی بجائے اسے یوتھ کو راغب کرنے کیلئے استعمال کیا جانے لگا ہے اور محض تمام فنڈز سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو سولر پینل فراہم کرنے پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ جن اداروں کو اب تک اس منصوبے کے تحت سولر پینل دئیے گئے ہیں ان میں محکمہ ہائر ایجوکیشن، وفاق المدارس، ٹیوٹا، پی وی ٹی سی اور سکول ایجوکیشن کو دئیے گئے ہیں۔
 محکمہ انرجی کے باوثوق ذرائع کے مطابق مستقبل میں بھی حکومت کی جانب سے غریب شہریوں کو سولر پینل فراہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم منصوبے کا نام یہی رہے گا۔

مزید :

بزنس -