عوامی تحریک کا کسانوں کی ملک گیر احتجاجی تحریک میں شمولیت کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک نے کسانوں کے ملک گیر احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔ ماڈل ٹاﺅن سے جاری بیان میں ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان سڑکوں پر آگئے ہیں ، حکمرانوں نے ہر طبقے کا جینا حرام کردیاہے اور مکمل طورپر ناکام ہوگئے ہیں ، مسائل کا اصل حل حقیقی جمہوریت اور انقلاب ہے ۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیاہے جب ڈاکٹر طاہرالقادری امریکہ سے واپسی پر لندن پہنچے ہیں اور وہاں عوامی تحریک کے کنونشن سے خطاب کے بعد پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں ۔