باہمت لڑکی پنچائیت کے سامنے ڈٹ گئی

باہمت لڑکی پنچائیت کے سامنے ڈٹ گئی
باہمت لڑکی پنچائیت کے سامنے ڈٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) میانوالی کے علاقے چھدرومیں باہمت نوجوان لڑکی نے پنچائیت کے حکم پر ونی ہونے سے انکار کردیا جس پر لڑکے ورثاءنے شازیہ کو گھر سے زبردستی لے جانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق ونی کی گئی شازیہ کے والد نے 17سال قبل ظفراقبال نامی شخص کو قتل کیاتھا اور دونوں فریقین میں صلح کرانے کے لیے پنچائیت نے شازیہ کو ونی کرنے کا حکم سنادیاتاہم 17سالہ شازیہ نے بطورونی شادی کرنے سے انکارکردیا۔
شازیہ کے انکار پر دونوں گروپوں میں ایک مرتبہ پھر تلخ کلامی ہوگئی تاہم بغیرکسی پیش رفت کے دونوں فریقین واپس چلے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -