پی آئی اے کی یقین دہانی پر پی ایس او نے تیل کی فراہمی بند کرنے کافیصلہ واپس لے لیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ایئرلائن(پی آئی اے)پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی بھی 12ارب روپے کی نادہندہ نکلی تاہم یقین دہانی پر پی ایس او نے تیل کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پیر کی دوپہر ایک بجے پی آئی اے کو اندرون ملک جانیوالی پروازوں کے لیے تیل کی سپلائی بند کردی تھی جس پر پی آئی اے نے جلد ازجلد ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔
ایم ڈی پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ منگل کی شام تک دوارب روپے اداکردیئے جائیں گے ۔
پی ایس او کے ترجمان نے بتایاکہ ادائیگیوں کی یقین دہانی پر تیل کی سپلائی بند کرنے کافیصلہ واپس لے لیاگیاہے تاہم ادائیگی نہ کی گئی تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔