نپولین کا ہیٹ 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام

نپولین کا ہیٹ 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام
 نپولین کا ہیٹ 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی بادشاہ نپولین بوناپارٹ کا مشہور ’دو کونوں‘ والا ہیٹ تقریباً 22 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیاگیاہے ، یہ ہیٹ مناکو کے شاہی خاندان نے پیش کیا جن کے پاس نپولین کی دیگر نایاب اشیاءبھی موجود ہیں۔پیرس کے قریب ہونے والی اس نیلامی میں یہ ہیٹ جنوبی کوریا کے ایک شخص نے خریدا۔
نپولین 1804ءسے 1814ءتک اور پھر 1815ءمیں فرانس کا بادشاہ رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے زیر استعمال ہیٹ کی تعداد 120 تھی۔نپولین کے دو کونوں والا ہیٹ اس دور میں ایک منفرد اور جدید ڈیزائن کا حامل تھا جو کہ 17 ویں صدی میں مقبول تین کونوں والے ہیٹ سے مختلف تھا۔ یہ ہیٹ امریکی انقلاب کے دوران بھی خاصا مقبول ہوا۔فرانسیسی ٹوپی ساز پوپارڈ کا تیار کردہ ہیٹ کو نپولین روایتی انداز میں پہننے کی بجائے اس کے دونوں کونوں کو سر پر عمودی انداز میں پہنتا تھا تاکہ میدان جنگ میں اسے آسانی سے شناخت کیا جاسکے۔

مزید :

تفریح -