میراکی کیپٹن نوید کے ساتھ رخصتی کا گرین سگنل مل گیا

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کی امریکی کیپٹن نوید کے ساتھ رخصتی کا گرین سگنل دکھائی دینے لگا اوراداکارہ کے سسرالیوں کے ساتھ اختلافات ختم ہونے کی خبریں مل رہی ہیںجبکہ اداکارہ نے پہلے کیپٹن نوید کے ساتھ غلط فہمیاں دورکرچکی ہیں۔
ایک طرف کیپٹن نوید نے پاکستان پہنچ کر اداکارہ میرا کی ہسپتال بنانے کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کے لیے سیالکوٹ میں زمین کے حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تو دوسری جانب انہیں اپنے ہمراہ امریکہ بھی لے گئے۔
اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی کی رجسٹریشن توپہلے ہی ہوچکی ہے لیکن کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے ایک طرف دونوں کے درمیان ”فاصلے“ پیدا ہوچکے تھے اور انہی وجوہات کی بناءپر اداکارہ میرا کے سسرالی بھی خفاءتھے۔اس صورتحال میں اداکارہ میرا اورکیپٹن نوید کے درمیان شدید تلخ کلامی کا سلسلہ جاری رہنے لگا اور بہت سے لوگوں نے یہ رائے قائم کرلی تھی کہ اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہو جائے گی لیکن میرا کے کیپٹن نوید کے ہمراہ امریکہ جانے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔
جہاں غلط فہمیاں ختم ہوچکی ہیں، وہیں دونوں کی رخصتی کے لیے کیپٹن نویداوراداکارہ میرا کی فیملیز کے درمیان آنیوالے دنوں میں ملاقات ہونے کے امکانات بڑے واضح ہیں۔