شیخ رشید کا موقف ہماری ترجمانی نہیں، پولیس عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے تو کر لے: شیریں مزاری

شیخ رشید کا موقف ہماری ترجمانی نہیں، پولیس عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے تو ...
شیخ رشید کا موقف ہماری ترجمانی نہیں، پولیس عمران خان کو گرفتار کر سکتی ہے تو کر لے: شیریں مزاری
کیپشن: Shireen Mazari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ مذاق کے مترادف ہے، اشتہاری چھپ جانے والے کو کہتے ہیں، یہاں تو سب سامنے ہیں، پولیس اگر عمران خان کو پکڑ سکتی ہے تو پکڑ لے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتی اور عمران خان نے پی ٹی ی پر حملے کی مذمت کی تھی، ہم پرامن طریقے سے انصاف حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت سیاسی طور پر ریاستی اداروں کو استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا موقف تحریک انصاف کی ترجمانی نہیں، ہم اپنے فعل کے ذمہ دار ہیں کسی اور کے نہیں ۔
شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کا دماغی توازن حل گیا ہے کیونکہ اشتہاری تو اسے کہتے ہیں جو چھپ جائے، یہاں تو سب سامنے ہیں، پرویز رشید یہ بھول گئے ہیں کہ عمران خان نے ضرب عضب کو سپورٹ کیا تھا، پرامن جلسہ کرنا ہمارا سیاسی حق ہے، پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے حکومت نے دہشت گردی کے قانون کا مذاق اڑایا ہے اور حکومت خود جمہوریت کو ڈی ریل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کیلئے انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں، حکومت تشدد کرے گی تو ہم مار نہیں کھتے رہیں گے، پی ٹی وی پر حملے کی تحقیقات شفاف ہوں تاکہ ملزمان سامنے آ سکیں۔ تحریک انصاف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ جہلم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کا کارکن عدنان جاں بحق ہو گیا اور اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -