جاگیردار نے حاملہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے، برہنہ نچاتے رہے

جاگیردار نے حاملہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے، برہنہ نچاتے رہے
جاگیردار نے حاملہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دئیے، برہنہ نچاتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (ویب ڈیسک) نواحی علاقہ تھانہ حویلی کورنگا کا گاﺅں 2KM میں بااثر وڈیرے عبدالغفار سرگانہ نے چار بچوں کی ماں، پانچ ماہ کی حاملہ ممتاز مائی کو گھر سے بلا کر اپنے قریبی کھیتوں میں لے گیا اور زبردستی کپڑے پھاڑ دئیے اور اس کا کزن حیات اسلحہ تان کر کھڑا ہوگیا، مظلومہ چیخ و پکار کرتی رہی مگر ظالم درندہ نے دن دہاڑے برہنہ کردیا اور اپنے ڈیرہ پر لے گیا راستہ میں موجود مظہر سلطان ودیگر نے روکا تو انہیں بھی ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بھگا دیا اور خاتون کو سرعام ڈیرہ پر ننگا بٹھادیا اور ڈیرہ کے نزدیک بجلی کے کھمبے پر متاثرہ کے کپڑے لٹکا دئیے۔ موقع پا کر خاتون برہنہ حالت میں وہاں سے بھاگ نکلی تو بااثر وڈیروں نے پیچھا کرتے ہوئے دوبارہ پکڑ کر زدو کوب کرنا شروع کردیا اور برہنہ حالت میں نچاتے رہے۔ اس موقع پر خاتون خدا اور رسول کے واسطے دیتی رہی تو بھی ظالم درندوں پر کوئی اثر نہ ہوا۔
علاقے کے تیس چالیس افراد اکٹھے ہوگئے اور منت سماجت کی تو ملزم پارٹی نے برہنہ حالت ہی میں حاملہ خاتون کو گھر جانے دیا۔برہنہ خاتون کے ساتھ وقوعہ پانچ گھنٹے جاری رہا۔ انسانیت سوز وقوعہ کی اطلاع 15 پر دی گئی تو مقامی پولیس روایتی انداز اپناتے ہوئے لیٹ پہنچی اور حقائق کے برعکس بااثر وڈیروں کی سرپرستی کرتے ہوئے کاغذی کارروائی میں مقدمہ تو درج کرلیا لیکن تاحال خاتون کو انصاف نہیں مل سکا اور پولیس نے وڈیروں کو راضی کرتے ہوئے اصل حقائق ایف آئی آر میں درج نہ کئے۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ معاشرہ میں جینے کے لائق نہیں ہوں، انصاف نہ ملا تو احتجاجاً ڈی پی او آفس کے سامنے اپنے بچوں سمیت خود سوزی کرلوں گی۔

مزید :

خانیوال -