شیریں مزاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، پی ٹی آئی کا کارکن ”زندہ“ ہے

شیریں مزاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، پی ٹی آئی کا کارکن ”زندہ“ ہے
شیریں مزاری کا دعویٰ جھوٹ نکلا، پی ٹی آئی کا کارکن ”زندہ“ ہے
کیپشن: Shirin Mazari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جہلم میں فائرنگ سے زخمی کارکن کی ہلاکت پر شیریں مزاری کا دعویٰ غلط نکلا ہے اور ہسپتال ذرائع نے واضح کیا ہے کہ عدنان ہلاک نہیں ہوا تاہم اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ عدنان جاں بحق نہیں ہوا بلکہ ابھی زندہ ہے تاہم اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسے 2 گولیاں لگیں جن میں سے ایک گلے کے دائیں جانب جبکہ دوسری گولی سینے میں لگی جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچانک خبر ملی جس کے باعث پریس کانفرنس میں اس کا ذکر کیا تاہم ابھی پتہ چل گیا ہے کہ عدنان زندہ ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو جائے گا۔

شیریں مزاری کی پریس کانفرنس کی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -