لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت کا معاملہ” معمہ“ بن گیا

لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت کا معاملہ” معمہ“ بن گیا
لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت کا معاملہ” معمہ“ بن گیا
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت کا معاملہ معمہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے تحریری اجازت دے دی گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہیں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کی مشروط اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی اور اس سلسلے میں 23 نکات پر مشتمل اجازت نامہ بھی تحریک انصاف کو پیش کر دیا گیا تھا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو گا کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے باقاعدہ اجازت مل گئی یا نہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -