ن لیگیوں کی شکایت، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو او ایس ڈی بنا دیا

ن لیگیوں کی شکایت، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو او ایس ڈی بنا دیا
ن لیگیوں کی شکایت، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو او ایس ڈی بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ گوہر نفیس کو اور او ایس ڈی بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چار روز قبل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی اور سینئر پارٹی قائدین کی جانب سے آئی جی پنجاب کو گوہر نفیس کی شکایات کی گئی تھیں جس کے بعد آج کاروائی کرتے ہوئے ان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے ڈی پی او گوہر نفیس میرٹ پر کاروائیاں کر رہے تھے اور شہری ان کے طرز  عمل سے کافی خوش تھے لیکن نواز لیگ کے اراکین اسمبلی کو ان سے شکایات تھیں جس پر انہیں او ایس ڈی لگا دیا گیا۔

تاہم پولیس ترجمان کی طرف سے تا حال اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔