نواز شریف کی چائنہ سے متعلق پالیسی اچھی ہے،عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے:آصف زرداری

لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر بڑا اہم مسلہ ہے اور ہم اس کا حل چاہتے ہیں، ہم نے بھارت حکام سے کشمیرکے تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذکرات کے لیے کوشش کی لیکن وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے،نواز شریف کی چائنہ سے متعلق پالیسی اچھی ہے اسے جاری رہنا چاہیے۔آصف زرداری نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کر تےہوئے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کی طرح کشمیر کا مسلہ اجاگر کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی حکام مذاکرات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ،شہیدبینظیر بھٹو نے دہشت گردوں کے خلاف آوازا ٹھائی ،ہم شہید بینظیر بھٹو کا مشن آگے لے کر چل رہے ہیں,ہم بھارت سمیت دیگر ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ہماری پارٹی نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ہم نے اپنی لیڈر کھو کر جمہوریت کی بڑی قیمت ادا کی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی تاریخ میں واحد سیاسی جماعت ہے جس نے جمہوریت کے پانچ سال مکمل کیے ہیں ،ہم حکومت میں رہ کر تما م اتحادیوں کو ساتھ لےکر چلے ہیں کیونکہ، عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے لیکن ہم چایتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مقررہ مدت پوری کرے ۔