دراز قد سعودی خاتون نے خواتین کو نیا راستہ دکھا دیا،مجبور شوہر بےبس

دراز قد سعودی خاتون نے خواتین کو نیا راستہ دکھا دیا،مجبور شوہر بےبس
دراز قد سعودی خاتون نے خواتین کو نیا راستہ دکھا دیا،مجبور شوہر بےبس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر مردوں کا یہ خواب ہوتا ہے کہ ان کی بیوی دراز قد ہو لیکن عملی زندگی میں یہ بات خوشی کی بجائے غم کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ سعودی عرب میں ایک شوہر کو دراز قد بیوی کے منفی پہلو کا اندازہ اس وقت ہوا جب بیوی نے قد کو بنیاد بنا کر طلاق کا مطالبہ کردیا۔
اخبار ’الوطن‘ کے مطابق ابراہیم نامی شخص کی بیوی کا قد اس کی نسبت زیادہ تھا جس کی وجہ سے انہیں سماجی زندگی میں پریشانی کا سامنا تھا۔
بیوی کا موقف ہے کہ شوہر اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوگیا تھا اور اس کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے سے گھبراتا تھا جس پر اس نے اپنے شوہر کو سائیکاٹرسٹ سے رابطہ کرنے کو کہا تھا۔ صورتحال بہتر نہ ہونے پر بالآخر اس نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ خاتون کا بھائی اور باپ معاملے کو سنبھالنے کیلئے مداخلت کرچکے ہیں لیکن تاحال یہ واضح نہیں کہ خاتون ا پنا مطالبہ واپس لے رہی ہے یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -