پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا: وسیم اکرم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان پر ج بھی حالات گزریں ہمارا کرکٹ کا جنون نہیں مر سکتا، ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کی پہچان کرنے کی ضرورت ہے جبکہ وہاب ریاض اور مھمد جنید سمیت موجودہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کا اثاثہ ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کی اور اس کو جاری رکھنے کے لئے ملک کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں بھی کرکٹ اکیڈمیز بنانے کی ضرورت تاکہ وہاں سے مزید ٹیلنٹ سامنے آ کر ٹیم کا حصہ بنے۔